بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کےریکارڈز توڑ دیئے


پاکستان اور آئی ایس آئی کے خلاف بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہاں مودی سرکار پاکستان کو بدنام کرنے کے مذموم پروپیگنڈے میں مصروف ہے وہیں بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کےریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

بھارت نے پاکستانی فوج پر دہشت گرد بھیجنے کا الزام عائد کر دیا

بھارتی میڈیا دہشتگردی کے ہر واقعے کا الزام بغیر ثبوت، تحقیق یا تصدیق کے پاکستان پرڈال دیتا ہے، پاکستان اور حساس اداروں پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ بن چکا ہےجبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی دہشتگردی پربھارتی میڈیا پاکستان کو موردِالزام ٹھہراتا رہا ہے۔

بھارتی میڈیانے کبھی غباروں کو خطرے کی علامت بتایا توکبھی کبوتروں کو جاسوس ٹھہرایا، اور تو اور ہردیپ سنگھ کے قتل کا الزام بھی بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر لگا دیا۔

سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی نے تصدیق کر دی

پاکستان کیخلاف جھوٹے پراپیگنڈوں کے سبب بھارت کی دنیا بھرمیں رسوائی ہو رہی ہے، مودی سرکار نے بھارت کو تو یرغمال بنا ہی رکھا ہےاور رہی سہی کسر بھارتی میڈیا نکال دیتا ہے۔


متعلقہ خبریں