جو بیان نگران وفاقی وزیر داخلہ نے دیا کوئی اور بھی ہوتا تو یہی دیتا ، قادر مندوخیل


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قادر مندوخیل نے انکشاف کیا کہ انوار الحق نےحلف لینےسے قبل مریم نواز سے ملاقات کی تھی اور ن لیگ میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیاتھا۔ 

ہم نیوز کے پروگرام” پاورپولیٹکس ود عادل عباسی” میں قادر مندوخیل  نے کہا ہے کہ حلف لینے سے ایک ہفتے پہلے انوار الحق  کاکڑ نےپاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی اورپارٹی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیاتھا،اگر کسی کو ثبوت چاہیں تو میں دے سکتا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی امریکی سازش کے بیانیے سے خود پیچھے ہٹے ،انوار الحق کاکڑ

انہوں نےکہا ہے کہ جو بیان نگران وفاقی وزیر داخلہ نے دیا کوئی اور بھی ہوتا تو یہی دیتا، پتہ نہیں مریم اورنگزیب اور رانا ثنااللہ اس بیان کو ہوا دے کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، پوری پی ڈی ایم کو ضمنی الیکشن میں جیالوں نے ہرایا اور مجھےاسمبلی میں بھیجا۔

ایکسٹنش کے معاملے پر وقت کے پرائم منسٹر کو اختیار ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی نے وقت کے وزیراعظم کو ایکسٹنشن کا ووٹ دیا۔

نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائیگا ، سرفراز بگٹی

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی مرضی نہ ہو تو ن لیگ کا ایک ایم این اے بھی نہیں ہل سکتا، ہم اتحادی حکومت میں اپنے رول کے ذمہ دار ہیں ، وزارت خارجہ میں ہمارا رول سب کے سامنے ہے۔

قادر مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسے شخص کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا جس نے ن لیگ کا ٹکٹ لینا تھا۔


متعلقہ خبریں