بنگلہ دیش نے ویمن ایشیا کپ جیت لیا، فائنل میں بھارت کو شکست


کوالالمپور: بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر ویمن ٹیم ٹی 20 ایشیا کرکٹ کپ اپنے نام کرلیا ہے، ملائیشیا میں جاری ویمن ٹی 20 کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے بھارت کو تین وکٹوں سے ہرایا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 112 رنزکا ہدف دیا جسے بنگلہ دیش  نے سات وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر کے فتح اپنے نام کر لی۔

بنگلہ دیش کی رومانہ احمد اورخدیجۃ الکبریٰ نے دو، دو وکٹیں جبکہ سلمیٰ خاتون اور جہاں آرا عالم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، بھارتی اننگز میں کپتان ہرمن پریت کور 56 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ  بالر پونم یادیو نے چار وکٹیں لیں۔

ملائیشیا میں کھیلے گئے ویمن ایشیا کرکٹ کپ 2018 میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اورملائیشیا کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

ویمن ایشیا ٹی ٹوینٹی کرکٹ کپ 2016 میں بھارت نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے کپ جیت لیا تھا، 26 نومبر 2016 سے چار دسمبر 2016 تک تھائی لینڈ میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش، پاکستان، بھارت، نیپال، تھائی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔


متعلقہ خبریں