سینئرصحافی جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران ریاض خان کی بازیابی میں میاں نواز شریف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔
نیوزی لینڈ نے غیر ملکی ورکرز کیلئے امیگریشن کا اعلان کردیا
اپنے وی لاگ میں جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے اور ایک دوسرے صحافی نے نواز شریف سے درخواست کی تھی کہ وہ عمران ریاض کی بازیابی میں کردار ادا کریں جس پر نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ اور انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جس کے بعد عمران ریاض کی رہائی ممکن ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف یہ جانتے ہیں کہ عمران ریاض شریف خاندان سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں، اس کے باوجود انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عمران ریاض کی بازیابی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے بات کی۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی : میٹرک اور ایف اے کے پرچے ری شیڈول
جاوید چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی اپنے وی لاگ میں یہ خبر دے چکے تھے کہ نواز شریف عمران ریاض خان کی بازیابی کے لیے سفارش کر رہے ہیں۔
یا د رہے کہ سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ 11 مئی 2023 کو پولیس کی حراست سے رہائی کے بعد لاپتہ ہونے والے اینکر اور یوٹیوبر عمران ریاض اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔