ورلڈکپ 2023 کی خطرناک ٹیم کونسی ہے؟ شعیب اختر نے بتا دیا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے ورلڈکپ 2023 بھارت کو ایشیا کپ جیتنے کے بعد تمام ٹیموں کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ 

تفصیلات  کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا ہے کہ ایشیا کپ میں جس طرح بھارت نے کامیابی حاصل کی اسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

محمدعامرکودیکھ کر لگا کہ میری ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے، شعیب اختر

انہوں نے کہا ہے کہ میں بھارت کو انڈر ڈاگ سمجھ رہا تھا لیکن کارکردگی نے میری رائے بدل دی ہے، میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ بھارت سری لنکا کو ایسی عبرتناک شکست دے گا۔

راولپنڈی ایکسپریس کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم نہ صرف پاکستان بلکہ باقی ٹیموں کیلئے بھی خطرہ بن گئی ہے۔


متعلقہ خبریں