محمدعامرکودیکھ کر لگا کہ میری ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے، شعیب اختر


سابق کرکٹر شعیب اختر نےکہا ہےکہ جب محمدعامرکوکھیلتےدیکھا تو سوچ لیا تھا کہ اب میری ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق سابق پاکستانی فاسٹ بولرشعیب اختر نےایک انٹرویو میں کہا کہ جب فاسٹ بولر محمد عامر کرکٹ میں آئے تو میں نے سوچ لیا تھا کہ اب ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے۔

انجری کا شکار ہونے کے بعد محمد عامر جلد ریکور ہونے کیلئے پُرامید

راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ جب محمد آصف کرکٹ میں آئے تو مجھے بے حد خوشی ہوئی تھی، میں سوچتا تھا جو کام ہم سے نہیں ہوتا وہ آصف بہت آسانی سے کردیتا ہے۔

اس کے بعد جب فاسٹ بولر محمد عامر کرکٹ میں آئے تو میں نے سوچ لیا تھا کہ اب میری ریٹائرمنٹ کا ٹائم آچکا ہے، 2007 میں ریٹائرمنٹ لے لی ۔


متعلقہ خبریں