حکومت بجلی کا بل موت کا پروانہ بنا کر بانٹ رہی ہے، سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کا بل موت کا پروانہ بنا کر بانٹ رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور میں مہنگائی کے خلاف 3 روزہ دھرنے کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر مشکل وقت میں قوم کا ساتھ دیا ہے۔ سیلاب اور کورونا وائرس کے دوران جماعت اسلامی میدان میں تھی اور آج بھی ہم سڑکوں، چوکوں اور دھرنوں پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں عوام کے درمیان ہوں اور وی آئی پی کلچر سے تعلق نہیں رکھتا۔ آج ملک جتنا مشکلات کا شکار ہے عام آدمی کو کبھی اتنا پریشان نہیں دیکھا اور حکمرانوں کی وجہ سے پاکستانی یونان کے سمندر میں ڈوب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، اہلکار شہید

سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمارا قومی نشان کشکول بنایا ہوا ہے اور قرض لینے کے بعد ایسے بات کرتے ہیں جیسے کشمیر فتح کیا ہو۔ حکمرانوں نے عوام کے ہاتھوں میں قرض کی ہتھکڑیاں ڈال دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے اور غریب کو زندگی گزارنے میں مشکل ہو تو جماعت اسلامی نکلتی ہے لیکن آج حکومت موت کا پروانہ بنا کر بجلی کے بل بانٹ رہی ہے اور بجلی کی قیمتوں میں غنڈا ٹیکس ہے۔ گندے نظام کی وجہ سے پاکستان میں ہر سال 8 ہزار لوگ خودکشی کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں