بجلی چوروں سے 7 ارب ، 88 کروڑ ، 90 لاکھ روپے وصول کئے ، وزارت توانائی کا دعویٰ

بجلی

حکومت نے ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کے دوران 7 ارب روپے سے زائد کی وصولیوں کا دعویٰ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بجلی چوروں سے 7 ارب 88 کروڑ 90 لاکھ روپے وصول کر کے 2301 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ہزاروں بجلی چور گرفتار ، کروڑوں کے جرمانے عائد

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف 15 ہزار 47 ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔ بجلی چوری کے خلاف مہم جرمانوں اور وصولیوں کے لیے نہیں، مفت خوری کے رویے میں تبدیلی کے لیے ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں