آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت نے پاکستان سے نمبر ون پوزیشن چھین لی، بھارتی ٹیم کرکٹ کے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔
گزشتہ روز بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف تین روزہ میچوں کی سیریز میں پہلے ون ڈے میچ میں فتح حاصل کی، جس کے بعد بھارت پہلی پوزیشن پر آ گیا۔
آئی سی سی رینکنگ میں بھارتی ٹیم 116 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آ گئی ہے، پاکستان کی ٹیم 115 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر جبکہ آسٹریلیا 111 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔
Tests ✅
T20Is ✅
ODIs ✅India have become the No.1 ranked team across all formats in the @mrfworldwide ICC Men's Team Rankings.
Details ➡️ https://t.co/B5V0PSe5CM pic.twitter.com/wrrY4WDvH9
— ICC (@ICC) September 23, 2023