سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں بھارت تعاون کرے، امریکہ


واشنگٹن: امریکہ نے بھارت سے خالصتان تحریک کے رہنما دلیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سکھ رہنما دلیپ سنگھ نجر قتل کیس پر بھارت اور کینیڈا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ بھارت دلیپ سنگھ نجر قتل کیس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی اور قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی جبر کو نہایت سنجیدگی سے لیتا ہے اور اہم بات یہ ہے کہ سکھ رہنما قتل کیس کی تحقیقات مکمل ہوں اور اس کا نتیجہ بھی نکلے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سینیٹر اور ان کی اہلیہ پر رشوت کے الزام میں فرد جرم عائد

اس سے قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے واضح کیا تھا کہ بھارت پر کینیڈا کے سنگین الزامات باعث تشویش ہیں جبکہ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان معاملے پر کوئی کشیدگی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے تحقیقات آگے بڑھیں اور قتل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔


متعلقہ خبریں