امریکی سینیٹر اور ان کی اہلیہ پر رشوت کے الزام میں فرد جرم عائد


واشنگٹن: امریکی سینیٹر باب مینن ڈیز اور ان کی اہلیہ پر رشوت کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹر باب مینن ڈیز اور ان کی اہلیہ دونوں پر اختیارات کے غلط استعمال اور مصری حکومت کو فائدہ پہنچانے کے الزامات ہیں۔

ڈیموکریٹک سینیٹر مینن ڈیز امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور سینیٹر باب پر مصری حکام کو حساس معلومات فراہم کرنے کا بھی الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر نے سیاحوں پر حملے کرنے والوں کو سزا دینے کا اعلان کر دیا

امریکی سینیٹر کے گھر کی تلاشی کے دوران ایک لاکھ ڈالر مالیت کا سونا اور 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر نقد برآمد ہوئے۔


متعلقہ خبریں