وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش

Rain

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات بھر وقفے وقفے سے تیز اور آہستہ بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث جڑواں شہروں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم ٹھنڈا ہو گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی تیز اور آہستہ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

پنجاب کے شہروں مریدکے، چکوال، تلہ گنگ، سانگلہ ہل، صفدر آباد، کاہنہ، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، پتوکی، ساہیوال، کامونکی، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال اور پسرور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف پاکستان پہنچ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، شہباز شریف

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج اور کل بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔

وقفے وقفے سے جاری بارش کے دوران بیشتر علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں