فائیو جی کے اجراء کیلئے تیاری کا آغاز

5G

فائیو جی کے اجراء کیلئے تیاری کا آغاز


وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے فائیو جی کے اجراء کیلئے تیاری کا آغاز کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکٹرم نیلامی 10 ماہ بعد کروائے جانے کا امکان ہے، سپیکٹرم ریفارمنگ فریم ورک چند روز قبل فائنل کیا جاچکا ہے، مختلف بینڈوتھ میں تقریباً 300 میگا ہرڈز اسپیکٹرم کو یکجا کیا جا رہا ہے۔

ہیکرز نے پاکستانی ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والا سافٹ ویئر ہیک کر لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ مناسب قیمت سے تمام دستیاب سپیکٹرم کی نیلامی ممکن ہو سکے گی، نیلامی سے کروڑوں ڈالرز حکومتی خزانے کو مل سکتے ہیں، تمام ٹیلی کام کمپنیاں مناسب قیمت پر سپیکٹرم حاصل کرنے پر آمادہ ہیں۔

سپیکٹرم نیلامی سے نیٹ ورک سے متعلق صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں