ہیکرز نے پاکستانی ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والا سافٹ ویئر ہیک کر لیا

کریڈٹ کارڈز اور موبائل نمبرز برائے فروخت لاکھوں پاکستانیوں کا ڈیٹا ہیک ہوگیا


ہیکرز نے پاکستانی ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والا سافٹ ویئر ہیک کر لیا ہے۔

میڈیار پورٹس کے مطابق ہیک کرنے کے بعد ہیکرز نے 22 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت کیلئے ڈال دیا۔ ہیکرز نے انٹرنیٹ پر ڈیٹا برائے فروخت کا اشتہار بھی دے دیا ہے۔

سعودی عرب ،ٹریفک حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق

ہیکرز کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی تصاویر سامنےآگئیں جس میں اشتہار کے ہمراہ کئی پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹاسیمپل کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

ہیکرز کا دعویٰ ہے کہ 250 سے زائد ریسٹورنٹس کا کسٹمر ڈیٹابیس ہیک کیا گیا ہے جس میں کریڈٹ کارڈز نمبرز اور موبائل نمبرز کا ڈیٹا بھی موجود ہے۔

یواے ای نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی

انٹرنیٹ پر لاکھوں شہریوں کے ڈیٹا کی قیمت صرف 2بٹ کوائن مانگی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ تاحال ایسی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں