انتہا پسند ہندوؤں کی سنگین دھمکیاں، کینیڈین ہائی کمیشن کا تھریٹ الرٹ جاری


نئی دہلی: انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے نئی دہلی میں کینیڈین سفارت کاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کے بعد کینیڈین ہائی کمیشن نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈین ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں نے کینیڈین سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں جبکہ گلوبل افئیرز کینیڈا بھارت میں سیکیورٹی کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت ویانا کنونشن کے تحت سفارتکاروں کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث کینیڈین حکومت نے سفارتخانوں میں اسٹاف کی کمی پر بھی غور شروع کر دیا اور اگر صورتحال اسی طرح رہی تو کینیڈین حکومت جلد اپنے بھارتی سفارتخانے بند کر دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ کرنیوالے ایک اور سکھ رہنما کینیڈا میں قتل

بھارتی حکومت ہر طرح کی اختلافی آوازوں کو بند کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔

ماہرین نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی مودی سرکار نے اسی طرح کے حربوں سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا اور مودی کے خلاف ڈاکیومنٹری نشر کرنے پر بھارتی حکومت نے بی بی سی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی تھیں۔


متعلقہ خبریں