نیب نے جعلی اکاؤنٹس کے تمام 43 کیسزکھول دیے

نیب

شکایات پر فوری کارروائی کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری


اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )نیب پشاور کل احتساب عدالتوں سے 136 کیسزدوبارہ کھولنے کی درخواست کرے گا۔ 

نیب پشاور کے ذرائع کے مطابق قومی خزانے کو 136کیسز میں مبینہ طور پر 120 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے،بلین ٹری سونامی، پشاور میٹرو جیسے بڑے کیسز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید بتانا یے کہ دوبارہ کھلنے والےکیسز میں 2 سابق وزرائے اعلیٰ، 11 سابق صوبائی وزرا کے کیسز کو بھی شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ مالم جبہ کیس بھی کھل گیا ہے جس میں دو وزرا اعلی کیخلاف انکوائری کھل گئیں۔

شرجیل میمن کیخلاف کرپشن کیس دوبارہ کھل گیا ، اگلی سماعت پر ملزمان اور گواہان طلب
دوسری جانب نیب نے جعلی اکاؤنٹس  کے تمام 43 کیسزکھول دیےہیں،  186ملزمان کے نام ای سی ایل پررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق فیصلہ آج قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا گیا، نیب کی قانونی ٹیم احتساب عدالتوں سے دس ریفرنسزدوبارہ کھولنے کی استدعا کردی۔

476 کرپٹ سرکاری ملازمین نے نیب سے 7 ارب کی پلی بارگین کرلی

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 12 انویسٹی گیشن اور 21 انکوائری دوبارہ شروع کردی گئی، نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور ،اومنی گروپ، بلال شیخ، حسین لوائی سمیت 52ملزمان نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس کے 64ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گئے، بارہ مفرورملزمان کو ملک واپس لانے کی کوشش کی جائیگی۔

نیب کا کرپشن کیخلاف کارروائیوں کیلئے حساس اداروں کی خدمات لینے کا فیصلہ

نیب ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرااعظم نواز شریف اوریوسف رضا گیلانی، سابق ایم پی اے فریال تالپوراور خواجہ انور مجید سمیت 186ملزمان کے نام ای سی ایل پررکھنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری 4 کیسز میں ملزم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور فریال تالپور ایک ایک کیس جبکہ خواجہ انور مجید(اومنی گروپ) 9 کیسز میں ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں