برطانوی پائونڈ1روپے جبکہ یورو 2 روپے مہنگا ہو گیا

pounds

تیسرے کاروباری روز کےاختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے کا اضافہ ہواجبکہ برطانوی پائونڈاور یورو بھی مہنگے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج بدھ کے روزکاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کے اضافے سے296 روپے کا ہو گیا جبکہ برطانوی پائونڈ 1 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد 376 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالرمزیدسستاہوگیا

اس کے علاوہ یورو اوپن مارکیٹ میں2 روپےمہنگا ہو کر 320 روپےکا ہو گیا ہے جبکہ اماراتی درہم 30 پیسے کے اضافے سے 82 روپے 80پیسے اور سعودی ریال 79 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہا۔

یاد رہے کہ ڈالر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے گذشتہ دو ہفتوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا اور روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر 12 روپے 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈالر برآمدگی کے لئے ذخیرہ اندوزوں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ

جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں یکم ستمبر سے اب تک ڈالر 32 روپے سستا ہو چکا ہے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کی قدر کا فرق 1 روپے 10 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں