عمران ریاض کی بازیابی، عدالت نے 26 ستمبر تک کی آخری مہلت دے دی

imran riaz

لاہور ہائیکورٹ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو 26 ستمبر تک کی آخری مہلت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر علی بھٹی نے عمران ریاض کے والد کی درخواست پر سماعت کی جہاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور عمران ریاض کے والد کے وکیل میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔

لاہور ہائیکورٹ ، عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو 13 دن کی مہلت

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب! مغوی عمران ریاض کدھر ہیں؟ آئی جی پنجاب نے جواب دیا کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا ہے، دوبارہ بھی اجلاس ہونا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 5 ماہ گزر گئے، میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، میرا خیال ہےاب کاروائی شروع کر دینی چاہیے، آئی جی پنجاب نے عدالت سے استدعا کی کہ صوبائی انٹیلی جنس چیف لاہور میں موجود نہیں تھے، جمعہ کے روز ورکنگ گروپ کا دوبارہ اجلاس ہے، عدالت ہمیں اگلے ہفتے تک کا وقت دے دے۔

عمران ریاض خان کی ساری یوٹیوب کے اندر پیسے کی گیم تھی، فیصل واوڈا

عمران ریاض کے والد کے وکیل میاں علی اشفاق نے دوران سماعت کہا کہ صرف 24 گھنٹے کا وقت دے دیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،ہمارا صبربھی جواب دے گیا ہے۔

دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ نےعمران ریاض کو بازیاب کرانے کیلئے انسپکٹر جنرل پنجاب کو 26 ستمبر تک آخری موقع دے دیا اور کیس کی مزید کارروائی 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں