مہنگی گاڑیاں رکھنے کے شوقین افراد اکثر ان کی حفاظت کیلئے فکر مند نظر آتے ہیں مگر اب ان کی یہ مشکل بھی حل کردی گئی ہے۔
ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، روپیہ مستحکم
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کمپنی نے ٹرانسپیرنٹ پلاسٹک کا کور بنا کر یہ مشکل آسان کر دی ہے ۔
پلاسٹک کا یہ بلبلہ نما کور اس قدر مضبوط ہے کہ اس پر بھاری سیڑھی ، موٹے ٹائر ، ہتھوڑے سمیت کئی اوزار اور وزنی اشیا پھینکی جائیں تب بھی نہ تو یہ پھٹے گا اور نہ ہی ٹوٹے گا۔
نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا
ٹوئٹر پر ایک 50 سیکنڈ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں لال رنگ کی چھاتی ہوئی فراری گاڑی کھڑی ہوئی ہے اور اس پر پلاسٹک کا یہ کور چڑھا ہوا ہے ۔
ویئر ہاؤس میں موجود سامان اس کو ر پر زور سے مارا جارہاہے لیکن کور اپنی جگہ بالکل سالم ہے اور ذرہ برابر بھی کہیں سے نہیں پھٹا۔