کرنسی کی غیر قانونی ایکس چینج، اسلام آباد میں سینکڑوں گرفتاریاں

money

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات پر مختلف کارروائیوں کے دوران کرنسی کی غیر قانونی ایکس چینج میں ملوث سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق کرنسی کی غیر قانونی ایکس چینج میں ملوث عناصر کے خلاف 303چھاپے مارے گئے۔

جہلم، ایف آئی اے کارروائی،پانچ کروڑ کی غیر قانونی کرنسی ضبط،8 گرفتار

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 416 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، ملزمان سے 3ارب 54 کروڑ مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

جبکہ متعدد دکانیں اور دفاتر سیل کردیے گئے ہیں،  برآمد کی گئی رقوم میں 3 ارب 16 کروڑ پاکستانی روپے اور 5لاکھ سے زائد مالیت کے ڈالرز شامل ہیں،جبکہ 23 کروڑ 71لاکھ روپے مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی بھی برآ مد کی گئیں۔

ملک بھر میں 1087 بڑے کرنسی سمگلرز اورحوالہ ہنڈی سنٹرز کی نشاندہی کر لی گئی

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف کاروبار کی آڑ میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

دوسری جانب حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ایجنٹوں کا ڈیٹا بھی تیار کرلیا گیا، ایجنٹوں کا بينک، سفرى ريكارڈ اور رشتے داروں کے حوالے سے بھی ڈیٹا جمع کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں