(محمد رومان) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جہلم میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ڈیلرز کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے پانچ کروڑ روپے مالیت کی غیر قانونی کرنسی ضبط اور مالکان سمیت آٹھ افراد کو حراست میں لیا۔
ایف آئی اے نے آج جہلم میں متعدد غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ڈیلرز کیخلاف کارروائیاں کی اور ریڈ کے دوران بھاری مقدار میں پاکستانی اور غیر ملکی غیر قانونی کرنسی ضبط کر لی،ریکارڈ پیش کی جانے والی کرنسی! مالکان کو واپس کر دی گئی۔
ریڈ میں غیر قانونی 32.655 ملین پاکستانی کرنسی، 38265 ٹرکش لیرا، یو ایس ڈالرز 5609، یورو 31285 ضبط کیے گئے۔
اس کے علاوہ مزید غیر قانونی 1270 یو اے ای درہم، 9662 سعودی ریال، 7979 ملائیشین رنگڑ، 1500 ڈینش کرون، 3155 برٹش پاونڈز شامل ہیں۔