چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ25 اکتوبر 2024 کوریٹائر ہوں گے

چیف جسٹس

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملک کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس قاضی فائز کا بطور چیف جسٹس دور بہت مختصر ہو گا، وہ 25 اکتوبر 2024 کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

سیشن جج اوکاڑہ جزیلہ اسلم پہلی خاتون رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات

یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تحریک پاکستان کے صف اول کے رہنما قاضی محمد عیسیٰ کے فرزند اور سابق ریاست قلات کے وزیر اعظم قاضی جلال الدین کے پوتے ہیں۔

26 اکتوبر 1959 کوبلوچستان کے ضلع پشین میں پیدا ہوئے ، لندن سے بار ایٹ لا کی تعلیم کی تکمیل کے بعد 1985 میں کراچی سے وکالت کا آغاز کیا ۔

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں اہم تقرریوں کے احکامات دے دیئے

قائداعظم کے قریبی ساتھی قاضی عیسیٰ کے فرزند ،پشتون درانی قبیلے سے تعلق ،دادا قندھار میں قاضی تھے۔


متعلقہ خبریں