امریکی پریشر پر ایران پاکستان گیس پائپ لائن مکمل نہیں کی جا رہی، سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکی پریشر پر ایران پاکستان گیس پائپ لائن مکمل نہیں کی جا رہی.

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کے لیے  عالمی عدالت سے رجوع کیا جائے اور ہم آئی پی پیز کے معاہدوں کو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پریشر پر ایران پاکستان گیس پائپ لائن مکمل نہیں کی جا رہی اور ہر حکومت ملکی فیصلوں کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور امریکہ کی طرف دیکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب میں اپوزیشن لیڈر نہیں، میرے پاس آپشن تھے ،راجہ ریاض

سراج الحق نے کہا کہ بجلی بلوں کی قسطوں میں ادائیگی کے لیے بھی نگران حکومت کو آئی ایم ایف سے اجازت نہیں ملی۔ حکمرانوں نے پاکستانیوں کو غلام قوم بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران اشرافیہ نے ملک کے پورے سسٹم کو یرغمال بنایا لیکن اب عوام کرپٹ نظام سے چھٹکارے کے لیے ہماری پرامن جمہوری جدوجہد میں شامل ہو۔


متعلقہ خبریں