ایشیا کپ، پاکستان کو شکست، سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا


ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔

کولمبو کے آر پریمیداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 253 رنز کا ہدف انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔

سری لنکا کے کوشل مینڈس 91 رن بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ سدیرا 48 اور پاتھم نسانکا29رن بنا کر آوٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 3 ، شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

فائنل میں سری لنکا کا مقابلہ اتوار کے روز بھارت سے ہو گا۔

اس سے پہلے پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کی وجہ سے میچ 42 اوورز تک محدود کیا گیا۔ قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 252 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 86  رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ عبداللہ شفیق 51 جب کہ افتخار 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کپتان بابراعظم 29،فخر زمان محض چار رنز جب کہ  محمد حارث تین اور محمد نواز 12 بنا کر آوٹ ہوئے۔

ایشیا کپ، سری لنکا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے میں قومی ٹیم کی جیت کے امکانات زیادہ

کل اعلان کردہ قومی ٹیم میں مزید 2 تبدیلیاں کی گئی ، فخر زمان اور عبداللہ شفیق کو پلئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں