پاک سری لنکا میچ، کولمبو میں طوفانی بارش، ٹاس تاخیر کا شکار


ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں آج کھیلے جانے والے پاک سری لنکا میچ میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔

کولمبو کے پریمداسا اسٹیڈیم کے اطراف میں پاک سری لنکا فیصلہ کن میچ سے قبل ہلکی بارش شروع ہوگئی۔ گراونڈ اسٹاف کی طرف سے اسٹیڈیم کی پچ کو مکمل طور پر کور کردیا گیا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ٹاس ہونا تھا جو اب تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

سری لنکن محکمہ موسمیات کے مطابق کولمبو میں آج وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے باعث پاک سری لنکا میچ متاثر ہوسکتا ہے۔ آج دن کا آغاز  کولمبو شہر میں خوشگوار موسم سے ہوا جب بادل چھٹنے کے بعد سورج نکل آیا۔

فاسٹ باولر شاہ نواز دھانی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے کولمبو پہنچ گئے

صبح کے وقت کولمبو میں گزشتہ رات سے ہونے والی بارش کا سلسلہ بھی تھم گیا تھا جبکہ تیز ہواوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ موسم کا حال دیکھنے والوں کے مطابق شہر بھر میں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

آر پریمیداسا اسٹیڈیم کے اطراف میں آج تین مختلف اوقات میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج 93 فیصد تک بارش کا امکان ہے جبکہ دن کے اوقات میں بارش زیادہ متوقع ہے۔

ایشیا کپ، سری لنکا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے میں قومی ٹیم کی جیت کے امکانات زیادہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے مطابق اگر میچ کی دوسری اننگز میں 20 اوورز کا کھیل مکمل ہوگیا تو ڈک ورتھ لیوس میتھڈ (ڈی ایل ایس) لاگو ہوگا۔ میچ مکمل واش آوٹ ہونے کی صورت میں سری لنکا فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔


متعلقہ خبریں