لیبیا، سمندری طوفان ڈنیال سے اموات کی تعداد 6ہزار ہو گئی


لیبیا میں بحیرہ روم سے آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار تک پہنچ گئی۔

10ہزار شہری تاحال لاپتہ ہیں،لیبیا کی وزارت داخلہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ڈنیال سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث اموات 6 ہزار ہو گئی ہیں۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے 10ہزار افراد لاپتا ہیں، 15سو افراد کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں،اب تک7سو افراد کی لاشوں کو دفنایا جا چکا، ملک کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں