ڈسپلے پکچر تبدیل کرنے پر مریم نواز کے ٹوئٹر اکاونٹ سے بلیو ٹک غائب

مریم نواز کو ڈسپلے پکچر تبدیل کرنا مہنگا پڑگیا، ٹوئٹر سے بلیو ٹک غائب

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو اپنے ایکس اکاونٹ کی ڈسپلے پکچر تبدیل کرنا مہنگا پڑگیا، ٹوئٹر نے بلیو ٹک ہٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حال ہی میں اپنے اکاونٹ کی ڈی پی تبدیل کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ سامنے آتے ہی مریم نواز نے طویل عرصے بعد تصویر تبدیل کی۔

مریم نواز کی نئی ڈی پی ان کے والد اور قائد ن لیگ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ سے جُڑی ہے۔ انہوں نے نواز شریف کی ایک پرانی تصویر بطور ڈی پی لگائی جس میں انکا استقبال کیا جارہا ہے۔

ٹوئٹر نے اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کر دیا

چیف آرگنائزر ن لیگ کی جانب سے تصویر تبدیل کرنے کے بعد انکے اکاونٹ کا بلیو ٹک ہٹ گیا۔

مریم نواز کے اس وقت ایکس پر 8 ملین فالوورز ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے سیاستدانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں