چین نے سمندری تھرمل توانائی سے بجلی پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کرلی


چینی سائنسدانوں اورانجینئرزنے بحیرہ جنوبی چین میں سمندری تھرمل توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے آلے کا آف شور ٹیسٹ مکمل کر لیا ہے۔

20 کلو واٹ کا آلہ، بنیادی طور پر چائنہ جیولوجیکل سروے کے براہ راست کنٹرول میں گوانگ ژو میرین جیولوجیکل سروے نے تیارکیا ہے،جسے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد، جنوبی گوانگ ڈونگ صوبے کے دارالحکومت گوانگژو کو واپس کر دیا گیاہے۔

ٹیسٹ کے دوران، ڈیوائس نے چار گھنٹے اور 47 منٹ تک بجلی پیدا کی، جو 16.4 کلو واٹ کی زیادہ سے زیادہ آؤٹ پٹ تک پہنچ گئی۔

کے الیکٹرک کی بھی بجلی چوری کیخلاف ملک گیر کارروائیاں

جی ایم جی ایس کے ایک سینئر انجینئر ننگ بونے بتایا کہ آف شور ٹیسٹ میں مقامی طور پر تیار کردہ سمندری تھرمل انرجی پاور جنریشن سسٹم کی عملداری کے ساتھ ساتھ اس کے موثر طورسے کام کرنے کی تصدیق کی گئی، جو کہ ملک کی جانب سے سمندری تھرمل توانائی کو ترقی اور استعمال کرنے،زمینی جانچ کے مرحلے سے لے کر آف شور ایپلی کیشنز تک کی جاری کوششوں میں اہم قدم ہے۔


متعلقہ خبریں