لیبیا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، ہزاروں افراد جاں بحق


طرابلس: لیبیا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی۔ بارشوں اور سیلاب سے 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیبیا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد لاپتہ ہو گئے جبکہ لیبیا کے مشرقی صوبے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

مشرقی صوبے میں خراب صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، امریکی صدر کی مودی کو تنبیہ

حکومت کی جانب سے سیلاب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا جبکہ عالمی اداروں سے مدد طلب کر لی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں