سولر نیٹ میٹرنگ ریٹ میں تبدیلی نہیں کی جارہی، نگران وزیر توانائی

muhammad ali

نگران وزیر توانائی نے سوشل میڈیا پر سولر کی نیٹ میٹرنگ سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 19 روپے کے نیٹ میٹرنگ ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جارہی۔

سردیوں کے بجلی بلوں میں کمی کے بجائے اضافے کا امکان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد علی نے کہا سولر نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے حکومت کی کوشش ہے کہ اس کو جتنا پروموٹ کرسکیں اس قدر فائدہ ہوگا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان

انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری اور امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث صارفین کو مہنگی بجلی مل رہی ہے جبکہ ٹیرف کی قیمت کو کم کرنےکے لیے مسلسل کوشش کررہے ہیں۔

ملک میں صنعت کے  فروغ اور سستی بجلی کے لیے 31 اکتوبر سے پہلے انکریمینٹل ٹیرف لائیں گے۔


متعلقہ خبریں