عارف علوی صدارتی مدت پوری ہونےپرایوان صدرخالی کرنےکی تاریخ دیں،مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عارف علوی صدارتی مدت پوری ہونےپرایوان صدرخالی کرنےکی تاریخ دیں۔ 

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی بوریا بستر اٹھائیں اور پی ٹی آئی سیکریٹریٹ منتقل ہوجائیں،سازشی الیکشن نہیں ملک میں معاشی ، سیاسی اور آئینی بحران چاہتےہیں۔

صدر علوی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دیئے جانے کا امکان

انہوں نے کہا کہ معیشت تباہ اور ملک کو ڈیفالٹ کرنے والے نیا آئینی بحران پیدا کرنے پرتلے ہیں، 4سال ملک کیساتھ معاشی اور ریاستی دہشتگردی کرنے والے سازشی ہیں۔

عوام کی ترقی، روزی، روٹی کے دشمن آج کے حالات کے ذمہ دار ہیں، خود غرض سازشی موقع ملتے ہی ملک اور عوام پر ایک نیا وار کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ، چاہتے ہیں الیکشن مزید آگے جائیں ، پرویز خٹک

رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آئینی منصب کی آڑ میں ایک اور 9 مئی کی تیاری دکھائی دے رہی ہے، ملک میں افراتفری اور فساد کی یہ سازش بھی ناکام ہو گی۔

دوسری جانب رہنما ن لیگ عطا تارڑ نے ہے کہ  صدر نئے صدر کے انتخات تک اس لیے برقرار رہتا ہے تاکہ انتظامی امور میں خلل نہ آئے، آئین میں ہے کہ چیئرمین سینیٹ عبوری صدر ہو سکتا ہے۔

صدر نے اپنی پارٹی کو بھی خوش کیا باقی کو بھی خوش کیا، عطاتارڑ

انکا کہنا تھا کہ اب عارف علوی صدر نہیں رہے ، عبوری صدر ہو گئے ہیں، صدر نے وزارت قانون کو خط لکھا اور جواب آیا آپ الیکشن تاریخ نہیں دے سکتے۔


متعلقہ خبریں