انسداد دہشتگردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ علی وزیر کی جانب سے وکیل عطااللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔
علی وزیر اور ایمان مزاری کی ضمانت منظور
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تین ستمبر کو تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس میں علی وزیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔