ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پاک بھارت ٹاکرے میں تماشائیوں کی جانب سے عدم دلچسپی کھل کر سامنے آگئی ۔
ابھی تو صرف شروعات، بہترین اسپیل دیکھنا باقی ہے، شاہین آفریدی
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے پاک بھارت میچ میں تماشائیوں کی اب تک تعداد کم رہی
ہے جس کی وجہ سے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی کم کر دی گئی ہیں۔
سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر ایشیا کپ سے باہر کردیا
آر پریما داسا اسٹیڈیم کے سی اور ڈی اپر بلاک کی قیمت 1000 روپے جبکہ سی اور ڈی لوئر بلاک کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ٹکٹوں میں کمی کا اطلاق پاکستان بھارت کے آج کے میچ پر بھی ہوگا۔
قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا تنازع پھر سر اٹھانے لگا
ایشین کرکٹ کونسل کا مزید کہنا ہے کہ ٹکٹوں میں کمی کا اطلاق فائنل کے لیے نہیں ہو گا۔
یاد رہے اس سے پہلے ایشین کرکٹ کونسل نے پاک بھارت میچ کیلئے ریزرو ڈے رکھنے کا اعلان بھی کیا تھا۔