قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بہترین سپیل دیکھنا ابھی باقی ہے، ابھی تو صرف شروعات ہے۔
صرف پاک بھارت میچ کیلئے ریز روڈے کیوں؟ نیا تناز ع کھڑا ہوگیا
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کیخلاف میچ سے قبل غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو ابھی صرف آغاز ہے۔
بھارت کے خلاف ہر میچ خاص ہوتا ہے اور لوگ اسے بہت زیادہ دیکھتے ہیں، انڈر 16 کرکٹ کھیلنے سے پہلے ایک مداح کی حیثیت سے میں پاک بھارت میچ کا بے صبری سے انتظار کرتا تھا۔
ایشیاکپ : افغانستان سری لنکا میچ کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا
انہوں نے 2 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے دوران شاندار باؤلنگ سے متعلق بات کرتےہوئے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ میرا اب تک کا بہترین اسپیل رہا ہے، یہ تو صرف شروعات ہے، آگے ابھی بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا، اس لیے بہترین اسپیل دیکھنا ابھی باقی ہے۔
شاہین شاہ نے کہا کہ اگر کم عمر میں آپ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس کھیلتے ہیں اور نئی گیند کو بھی باآسانی سنبھال سکتے ہیں تو لوگ آپ سے بہترین کارکردگی کی توقع کرتے ہیں۔
شبمن گِل بھی بابراعظم کے مداح ،تعریفوں کے پل باندھ دیئے
شاہین آفریدی نے مزید بتایا کہ ہم نئی اور پرانی گیند سے کھیلنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حارث رؤف ہم سے زیادہ تیز ہے، نسیم اور میں جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم تینوں بہت اچھے دوست بھی ہیں اور یہی ہماری کامیابی کی وجہ ہے۔