ایشیا کپ، کولمبو میں ہفتے سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا، پچ کی تیاری کا آغاز


کولمبو میں شیڈول ایشیا کپ کے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے راہیں ہموار ہونے لگیں، 7 روز بعد بارش رُکنے کے بعد دھوپ نکل آئی۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کیلئے پاکستان اور بھارت کے بعد کوالیفائی کرنی والی بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹِموں نے بھی کولمبو میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ سپر فور مرحلے کا دوبارہ آغاز کل سری لنکا اور بنگلہ دیش کے میچ سے ہوگا۔

ایشیا کپ، بمراہ کی بھارتی ٹیم میں واپسی، پاکستان کیخلاف میدان میں اتریں گے

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے شیڈول کے مطابق یہ تمام میچز کولمبو کے کے آر پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اسی اسٹیڈیم میں دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 ستمبر کو شیڈول ہے۔

کولمبو میں جاری لگاتار طوفانی بارشوں کے باعث اس میچ کو لے کر شائقین کا جذبہ ماند پڑتا جارہا تھا۔ اسی وجہ سے اسٹیڈیم کے گراونڈ اسٹاف کیلئے بھی پچ کی تیاری میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔

ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نظر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ

تاہم اب کولمبو میں 7 دن سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا جس کے بعد شہر میں دھوپ نکل آئی ہے۔ جس کے بعد گراونڈ اسٹاف اور کیوریٹرز کی طرف سے گراونڈ اور پچ کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے شائقین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں اگلے دن میچ وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں پر ختم ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں