ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگیا۔
قذافی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹ پولز کی بتیاں بجھنے کی وجہ تکنیکی خرابی نکلی
میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبو میں ایونٹ کے تمام میچز اگر بارش کی نذر ہوجاتے ہیں تو بھی پاکستان ایشیا کپ کے فائنل کےلیے کوالیفائی کرجائے گا۔
یاد رہے کہ سری لنکن دارالحکومت میں آئندہ 10 روز تک بھرپور بارش کی پیشگوئی ہے، ایونٹ میں اب اگر کوئی بھی میچ ہوا تو پاکستان پہلی پوزیشن پر ہی رہے گا۔
پاک بھارت کرکٹ بحالی:وہی کرینگے جو ہماری حکومت کہے گی ، بھارتی وفد
اس طرح کی صورتحال میں سری لنکا اور بھارت کے پوائنٹس بھی برابر ہوجائینگے، میچز واش آؤٹ ہونے کی صورت میں نیٹ رن ریٹ نافذ نہیں ہوگا۔
ایشیا کپ میں پوائنٹس کی برابری اور رن ریٹ نہ ہونے پر فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا۔