پاک بھارت کرکٹ بحالی:وہی کرینگے جو ہماری حکومت کہے گی ، بھارتی وفد

rajev shukla

پاک بھارت کرکٹ کی بحالی بھارتی وفد نےواپسی پر بڑا اعلان کردیا


بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا پاکستان کے دو روزہ دورے کے بعد واپس بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجر بنی نے کہا کہ پاکستان میں ہمارا دو دن کا تجربہ شاندار رہا، ویسی ہی میزبانی ملی جیسے ہمیں 1984 میں ٹیسٹ میچ کے دوران ملی تھی۔

ایشیاکپ، نسیم شاہ بنگلادیش کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے سے بچ گئے

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ بادشاہوں جیسا برتاؤ کیا گیا، پاکستان میں ہمارا وقت بہت ہی اچھا رہا، ہمیں پی سی بی کے آفیشلز سے ملنے کا موقع بھی ملا۔

اس موقع پر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ 2 روزہ دورہ اچھا رہا،پی سی بی کی میزبانی بہت ہی اچھی تھی، پاکستان بورڈ کا مطالبہ تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ شروع ہونی چاہیے۔

ایشیاکپ : افغانستان سری لنکا میچ کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا

نائب صدر بی سی سی آئی نے مزید کہا کہ ہم نے انہیں بتایا ہے کہ اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، ہم وہی کریں گے جو ہماری حکومت کہے گی۔


متعلقہ خبریں