چینی کا ریٹ 90سے 100روپے ہونا چاہیے ، خورشید شاہ

khursheed shah

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں اتار چڑھاو آتا رہتا ہے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ”پاور پالیٹکس ود عادل عباسی” میں خورشید شاہ نے کہا کہ ن لیگ اور ہماری پارٹی میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو ساتھ نہیں چلنا چاہتے، موجودہ حالات سے ملک کو کوئی ایک پارٹی نہیں نکال سکتی۔

ایف سی بلوچستان کی کارروائی ، بڑی مقدار میں چینی افغانستان اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

انہوں نے کہا کہ جس دن احسن اقبال نے بیان دیا چینی 200تک پہنچ گئی، اسحاق ڈار نے بھی کہا کہ چینی اپنے اسٹاک کے مطابق موجود ہے، مجھے نہیں پتہ کہ احسن اقبال نے الزام تراشی کی یا سیاسی مافیاکو سپورٹ کیا، آج چینی بہت مہنگی ہے ، چینی کا ریٹ 90سے 100روپے ہونا چاہیے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ایم کیو ایم ، الیکشن کمیشن اور ن لیگ رکاوٹ نظر آتی ہیں، الیکشن ہوں اور ایک منتخب حکومت پارلیمنٹ میں آئے۔

نگران وزیراعظم نے 6سے7میٹنگز کی مگر بجلی پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکے، نگران حکومت کا کام ہے کہ الیکشن کرائے اور چلی جائے۔

ہم چاہتے تھے کہ فوری الیکشن کرائے جائیں، جاوید لطیف

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پکڑ دھکڑ چھوڑ کر الیکشن کرائے جائیں، نئی حکومت کو موقع دینا چاہیے کہ وہ فیصلہ کریں۔

میں نہیں سمجھتا کہ نواز شریف الیکشن کمپین میں پاکستان آئیں گے،  نواز شریف کے وطن واپس آنے سے ان کی پارٹی میں فرق پڑے گا، نواز شریف وطن واپس آ جائیں تو اچھی بات ہے ورنہ شہباز شریف معاملات دیکھ سکتے ہیں، شہباز شریف میں بھی لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔

نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے،خورشید شاہ

انکا مزید کہنا تھا کہ اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کی سی ای سی کی میٹنگ میں بھی آئے، پیپلز پارٹی تنقید کو برداشت کرتی ہے ،چاہے پارٹی کے اندر سے ہو یا نہیں،  پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے لوگوں کو ایک دوسرے کیخلاف بیان نہیں دینے چاہیے۔


متعلقہ خبریں