ہم چاہتے تھے کہ فوری الیکشن کرائے جائیں، جاوید لطیف


پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئررہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ یہ ایک قومی حکومت تھی جس کی مدت بہت کم تھی۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ”اپ فرنٹ ود مونا عالم”میں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ  2013میں لوڈشیڈنگ کی انتہا تھی، دہشتگردی تھی، ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کی،دہشتگردی کاخاتمہ کیا۔

15 دن سے نگران حکومت کسی جگہ نظر نہیں آرہی، جاوید چودھری

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا ایک گیم چینجر ثابت ہونا تھا،  جو پاکستان کے اندرخوشحالی نہیں دیکھنا چاہتے تھے انہوں نے لابنگ کی، پاناما میں 450لوگوں کا نام تھا،نواز شریف کا ذکر نہیں تھا، دنیا کہہ رہی ہے نواز شریف کی سزا بہت بڑا مذاق ہے۔

ایٹمی تجربہ کرنے پر عالمی طاقتوں نے نواز شریف کو دھمکی دی، نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔

نواز شریف اس الیکشن میں وطن واپس نہیں آئیں گے، بڑا دعوی

رہنما ن لیگ کا  کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ ان کی دشمنی ہم سے نہیں،9،10مئی کو جو کیا کیا چیئرمین پی ٹی آئی کی دشمنی پاکستان سے تھی؟

میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف قوتوں کو پاکستان کے اندرمداخلت کی اجازت دی گئی،  پہلے8ماہ ہم نام کے حکومت میں تھے، اختیار کسی اور کے پاس تھا، نومبر 2022تک پچھلی ٹیم اورطاقتور حلقے حکومت سازی کررہے تھے۔

نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے،خورشید شاہ

پروگرام میں انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ کی دہری پالیسی تھی، جنرل باجوہ کے پی ڈی ایم کی جماعتوں کے کئی لوگوں سے رابطے تھے، جنرل ریٹائرڈ باجوہ دوسری بار ایکسٹینشن لینا چاہتے تھے، نواز شریف ہمیشہ ایکسٹینشن کے خلاف رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں