پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ بیماری کے باوجود نواز شریف پاکستان آئے تو اچھی بات ہے،مجھے شک ہے شاید بیماری کی وجہ سے نواز شریف نہ آسکیں، ن لیگی رہنماؤں کے نواز شریف کو جھوٹا کہنے پر دکھ ہوتا ہے۔
نواز شریف اس الیکشن میں وطن واپس نہیں آئیں گے، بڑا دعوی
انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف غلط بیانی کر کے نہیں بیماری کی وجہ سے باہر گئے،نواز شریف کسی ڈر سے بیرونِ ملک نہیں گئے تھے۔