وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل انتقال کر گئے

abdullah sunbal

پاکستان کا بڑا نقصان اہم شخصیت انتقال کر گئی


وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل علالت کے بعد وفات پا گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عبداللہ سنبل کچھ عرصے سے علیل تھے، انہوں نے 20 اگست کو سیکریٹری داخلہ کا چارج سنبھالا تھا۔

پاک بھارت کرکٹ بحالی:وہی کرینگے جو ہماری حکومت کہے گی ، بھارتی وفد

عبداللہ خان سنبل چیف سیکریٹری پنجاب، کمشنر لاہور بھی رہ چکے تھے.

عبد اللہ سنبل کا انتقال لاہور میں ہوا، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں وفات پا گئے۔

راولپنڈی ،تعلیمی اداروں میں کل تعطیل کا اعلان

دوسری جانب نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی عبداللہ سنبل کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے کہا کہ عبداللہ سنبل ایک ایماندار اور پروفیشنل افسر تھے۔


متعلقہ خبریں