ترکیہ: شدید بارشیں اور سیلاب، سینکڑوں افراد پھنس گئے


استنبول: ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی جبکہ شہر میں سیلابی ریلے کے باعث سینکڑوں افراد پھنس گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق استنبول کے شمالی حصے میں ہونے والے موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی۔ جس کے بعد سڑکوں اور گلیوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔

شہر میں سیلابی ریلے کے باعث سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ کافی ہاؤس سیلاب میں ڈوبنے کے باعث بیشتر افراد اندر پھنس گئے تھے تاہم ریسکیو اہلکاروں نے کافی ہاؤس میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

گورنر استنبول نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موجودہ صورتحال میں موٹر سائیکل کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہر میں سیلابی ریلے اور مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ 5 افراد لاپتہ ہیں۔


متعلقہ خبریں