استور: حلقہ جی بی اے 13 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

Election 2024

انتخابی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم 28686 امیدواروں کے کاغذات جمع


استور: الیکشن کمیشن نے استور کے حلقہ جی بی اے 13 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ جی بی اے 13 میں 9 ستمبر کو پولنگ ہو گی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لقمان حکیم ضمنی الیکشن کے ضلعی ریٹرننگ آفیسر اور سول جج محمد ذاکر کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا گیا۔

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے 13 استور میں 14 امیدواران میدان میں موجود ہیں۔ پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان، پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی، جمعیت علمائے اسلام کے عنایت اللہ میر، تحریک انصاف کے خورشید احمد خان کے علاوہ دیگر آزاد امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کم مدت میں مسئلے کا حل تلاش کریں گے، نگران وزیر اعظم

استور کے انتخابی حلقے میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ جی بی اے 13 استور کی نشست سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں