افغانستان،پروفیسر ڈاکٹرز، سپیشلسٹ کی فیس کی حد مقرر

afghan docter

افغان حکومت کا بڑا فیصلہ پروفیسر ڈاکٹرز، سپیشلسٹ کی فیس کی حد مقرر خلاف ورزی پر سخت سزا کا اعلان


افغان حکومت نے پروفیسر ڈاکٹرز کی 200‘ سپیشلسٹ کی 150 افغانی فیس کی حد مقرر کردی ہے۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں افغان کرنسی مستحکم ، مہنگائی میں بھی کمی

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں سرکاری طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹرز کی فیس 200افغانی (پاکستانی 800روپے) ہوا کریگی جبکہ مرض کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی فیس150افغانی(600پاکستانی روپے) اور عام ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کی فیس 100افغانی (400پاکستانی روپے) کے برابر ہو گی۔

آشوب چشم کیسے پھیلتا اور بچائو کیسے ممکن ؟ ایڈوائزری جاری

دوسری جانب اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ لاہور‘ پشاور‘ فیصل آباد‘ ملتان‘ کراچی سمیت ملک بھر میں کلینک میں مریض دیکھنے کی عام ڈاکٹر کی فیس پانچ سو روپے‘ ایک ہزار روپے‘ 2ہزار اور 3ہزار روپے تک وصول کی جا رہی ہے۔

جان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

حکمنامے میں یہ وارننگ دی گئی ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ہو‘ اسپیشلسٹ ڈاکٹر یا عام ایم بی بی ایس ڈاکٹر اگر اُس نے ڈاکٹروں کیلئے فیس کی حد بندی کے آرڈر کو توڑا‘ اس حکم نامے کی خلاف ورزی کی اُس کا کلینک سیل کر دیا جائیگا۔ سفارش تو بہت دور کی بات ہے وہ شکایت کرنے کا حق بھی نہیں رکھے گا۔


متعلقہ خبریں