پاکستانی روپے کے مقابلے میں افغان کرنسی مستحکم ، مہنگائی میں بھی کمی

afghanistan

ورلڈ بینک کی جانب سے افغانستان کے معاشی حالات پر مبنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں افغان کرنسی 29.3 فیصد مستحکم ہوئی۔

نگران وزیر خزانہ کے بیان سے مارکیٹ میں بے چینی پھیلی، ملک بوستان

افغانستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  مہنگائی 9 فیصد سے زائدکم ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی اور مہنگائی میں کمی کی وجہ طلب میں کمی، رسد میں اضافہ ہے۔

300 یونٹس استعمال کرنے والے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پلان تیار

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں مہنگائی میں کمی کی دوسری وجہ کرنسی ایکسچینج ریٹ مستحکم ہونا ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق افغان کرنسی کے استحکام کی ایک وجہ اندرون ملک خرید و فروخت میں ڈالر کے استعمال پرپابندی ہے۔


متعلقہ خبریں