ایک سال میں پٹرول 100 ، ڈیزل 113 روپے لٹر مہنگا

petrol پیٹرول اور ڈیزل

فائل فوٹو


ایک سال کے دوران پٹرول 100 اور ہائی سپیڈ ڈیزل 113 روپے لٹر مہنگا ہوا، ایل پی جی سلنڈر 598،کھلا گھی 157 روپے کلو جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 582 روپے مہنگا ہوا۔

غیر قانونی ایرانی پٹرول کی فی لٹر قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ

شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2022 سے لے کر ستمبر 2023 تک ڈالڈا 5 لٹر کوکنگ آئل 928 اور ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 415 روپے مہنگا ہوا۔

قدرتی گیس کی قیمت میں 42.04 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جلانے کی لکڑی 202 روپے فی من مہنگی ہوئی۔

پٹرول کی قیمت میں پھر بھاری اضافے کا امکان

باسمتی چاول 51، ٹوٹا چاول 37، ہڈی سمیت گائے کا گوشت 121، بکرے کا گوشت 276، زندہ شیور مرغی 107 روپے کلو مہنگی ہوئی۔

تازہ کھلا دودھ 36 ، دہی 41، خشک دودھ 130 ،سرسوں کا تیل 163 روپے کلو مہنگا ہوا۔

پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

دال مسور 83 ، دال مونگ 80، دال ماش 128، دال چنا 81،آلو 16، پیاز 69، ٹماٹر 3، چینی 3، گڑ 7 نمک 13، لال مرچ 81 اور لہسن کی قیمت میں 64 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔

صابن 32 انرجی سیور بلب 53 اور ڈبل روٹی 26 روپے مہنگی ہوئی۔ انڈے88 اور کیلے 47 روپے درجن مہنگے ہوئے ۔

قیمتیں بڑھنے کے باوجود پٹرول پمپس پر مقررہ نرخ سے زائد وصولی

شرنگ کا کپڑا 52، زنانہ لان پرنٹڈ 54، جورجیٹ زنانہ کپڑا 34 روپے فی میٹر، مردانہ چپل 312 اورلیڈیز سینڈل 64 روپے مہنگے ہوئے۔


متعلقہ خبریں