خیبرپختونخوا میں کارروائیاں،23دہشت گرد ہلاک،جھڑپوں میں 7 فوجی افسران و جوان شہید


خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی3مختلف کارروائیوں کے دوران 23دہشت گرد ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں 7بہادر فوجی افسران و جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا آپریشن26مئی کو حسن خیل پشاور،دوسرا آپریشن آج ضلع ٹانک میں کیا گیا،تیسرا آپریشن ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کیا گیا۔

28 مئی یوم تکبیرپر سرکاری چھٹی کا اعلان

ٹانک میں 10،ضلع خیبر میں 7اور حسن خیل پشاور میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے،شہداء میں نائیک محمد اشفاق بٹ، لانس نائیک سید دانش،سپاہی تیمور ملک،سپاہی نادر صغیراور سپاہی محمد یاسین شامل ہیں۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے،علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ،جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی

دوسری جانب ضلع خیبر کے علاقے باغ میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

شہداء کی نماز جنازہ پشاور گیرژن میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور سول حکام نے شرکت کی،بعد ازاں آرمی چیف نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ بھی کیا۔

آرمی چیف نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی،آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور پوری قوت اور جذبے کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے قوم کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کیساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپردخاک کیا جائے گا،قبل ازیں آرمی چیف کا آمد پر کور کمانڈ پشاور نے استقبال کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں