خورشید شاہ نے مہنگائی کنٹرول کرنے کا حل بتا دیا

khursheed shah

پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما خورشید شاہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا حل بتا دیا۔ 

میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک کے 5 کروڑ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 50 ہزار روپے مقرر کر دی جائیں، سرکاری ملازمین مہنگی بجلی ، مہنگا پیٹرول اور مہنگا آٹا آسانی سے خرید سکیں گے۔

پیٹرول کی اصل قیمت کیا ہے؟بحث چھڑ گئی

انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک بین الا اقوامی مسئلہ ہے ملک میں اس وقت مہنگائی کی وجہ سے غریب کے پاس جان دینے کے سوا کچھ باقی نہیں بچا ہے انہیں مہنگائی سے بچانا ریاست کی ذمہ داری ہے جس کیلئے ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہوگا اور قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی کیونکہ اس کے بغیر ہم مہنگائی پر قابونہیں پاسکتے۔

دنیا مہنگائی کے ساتھ چلتی ہے اور ممالک اس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرتے ہیں لیکن ہم مہنگائی کے ساتھ نہیں چلتے اور نہ ہی اقدامات کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں چینی 230 روپے تک پہنچ گئی ، ذخیرہ اندوزی کے باعث مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

رہنما پیپلز  پارٹی نے کہا کہ ہم نے اپنے مختصر دور میں 2011 کے بعد سرکاری ملازمین کی 35 فیصد تنخواہیں بڑھائیں کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ تنخواہیں بڑھانے سے ایک ہزار ارب روپے مارکیٹ میں آئے گا دکاندار کی دکان چلے گی مال بکے گا تو انڈسٹری چلے گی اور انڈسٹری چلی تو مزدوروں کی ضرورت پڑے گی اس سے بے روزگاری پر قابو ہوگا۔

سرکاری گوداموں سے 2 لاکھ 66 ہزار،453 گندم کی بوریاں غائب ہونے کا انکشاف

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جو سبسڈی دیتی ہے وہ غریب تک نہیں پہنچتی ہے اور ملز والے کھا جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں