بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف بھارتی بیٹنگ دباؤ کا شکار رہی۔
نیپال کے خلاف میچ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اب بولنگ کی کوئی خاص وجہ نہیں،ہمارے لئے یہ ایک اہم میچ ہے ،اس میچ میں ہمارے لئے اچھا موقع ہے،میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پر آنے کی کوشش ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی ہے جسپریت بمرا کی جگہ محمد شامی ٹیم میں ہے ،انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کیخلاف بھارتی بیٹنگ دباؤ کا شکار رہی ،ایشان کشن نے پاکستان کیخلاف اچھی اننگزکھیلی۔