ڈالر، یورو اور چینی یوآن کے مقابلے میں بھی افغان کرنسی مستحکم ہو گئی


عالمی بینک کے مطابق رواں 2023 سے 24 اگست 2023 تک دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے میں افغانی کرنسی مستحکم اور بہتر ہوئی ہے۔

ایرانی کرنسی کے مقابلے میں 41.2 فیصد، پاکستانی روپے کے مقابلے میں 29.3 فیصد، امریکی ڈالر کے مقابلے 7.3 فیصد، یورو کے مقابلے 4.9 فیصد اور چینی یوآن کے مقابلے میں 6 فیصد کی بہتری آئی۔

اس سلسلے میں بتایا کہ بھارتی روپے کے مقابلے میں بھی افغانی کرنسی مستحکم ہے جبکہ 24 اگست 2023 تک ایک امریکی ڈالر 83.1 افغانی کرنسی کا تھا اور اس کا مطلب ہے کہ 15 اگست 2021 کے مقابلے میں افغان کرنسی کی قدر میں 3.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ڈالر کو بریک لگ گئے ، 22 پیسے سستا ، 305.25 روپے کا ہو گیا

ڈالر کے مقابلے میں افغان کرنسی میں یہ بہتری مقامی سطح پر لین دین کے دوران غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی، زیادہ ترسیلات زر اور اقوام متحدہ کی ڈالر کی شپمنٹ سے ممکن ہوئی، اقوام متحدہ نے 2022 میں 1.8 ارب ڈالر اور 2023 میں 1.2 ارب ڈالر دیے تھے۔

ورلڈ بینک نے بتایا کہ مارچ 2023 سے ہنرمند اور غیر ہنرمند افراد کے لیے نوکری کے مواقع میں اضافہ ہوا، موزوں موسم کی بدولت زراعت کے شعبے میں کاشتکاری، آمدن اور مزدوروں کی مانگ میں اضافہ ہوا جبکہ طلب میں اضافے کے سبب اجرت میں اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں